اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی پاسکو کے گندم خریداری کے ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے کی منظوری کے ساتھ ہدف 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کر دیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدار کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے اور پاور سیکٹر کے لیے 127 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی تاہم فصل خریف کے لیے یوریا کھاد کی ضروریات سے متعلق سمری مخر کر دی ہے۔
ای سی سی کے اجلاس میں 18نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹر کے لیے 127 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کے-الیکٹرک کے لیے ایڈوانس سبسڈی کی مد میں 70 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ٹیرف میں فرق ختم کرنے کے لیے 55 ارب روپے جاری کیے جائیں گے، علاوہ ازیں پاور ڈویژن کے لیے دو ارب 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق چمن بارڈر پر ڈیلی ویج ورکرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جبکہ فصل خریف کے لیے یوریا کھاد کی ضروریات سے متعلق سمری ای سی سی نے مخر کر دی ہے۔
اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی جنوری تا جون تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم جاری کرنے اور پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے لیے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظور ی دے دی ہے۔
ای سی سی نے نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروس اسپیکٹرم کی ایڈوائزری کمیٹی میں ردوبدل کی منظوری بھی دے دی ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔