پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کو کلیئرنس دیے جانے پر ویزے کی منظوری دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کی فوری ڈبلن روانگی کے انتظامات کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ ویزے کی منظوری نہ ہونے کی و جہ سے محمد عامر قومی ٹیم کے ہمراہ ڈبلن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے ویزے کے اجرا میں تاخیر کے معاملے کو اٹھایا تھا، پی سی بی کے اعلی حکام نے فاسٹ بولر کے ویزے کے حوالے سے کرکٹ آئر لینڈ سے بھی بات کی تھی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد عامر کے ویزے میں تاخیر کے معاملے پر خود ایکشن لیا تھا۔خیال رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ چکی ہے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔
انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔
جمعرات, اکتوبر 17
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان