وینیسیا: کوسٹا ریکا میں ایک ایسا غار موجود ہے جسے موت کا غار کا نام دیا گیا ہے۔ اور وجہ یہ ہے کہ جب کوئی مخلوق اس میں داخل ہو جائے تو وہ زندہ نہیں رہ سکتی۔یہ غار کوسٹا ریکا کے خوبصورت پہاڑی اور سرسبز سیاحتی علاقے Recreo Verde میں واقع ہے جو اپنے اندر داخل ہونے والی کسی بھی مخلوق کو زندہ نہیں رہنے دیتا۔
یہ آتش فشاں پہاڑ Poas Volcano کے کنارے پر واقع ہے۔ یہ غار صرف 2 میٹر گہرا اور 3 میٹر لمبا ہے۔ ویسے تو اس قسم کے غار کیڑے مکوڑوں، پرندوں اور چھوٹے جانوروں کے لیے ایک مثالی پناہ گاہ کا کام دیتے ہیں لیکن یہ غار ایسا نہیں ہے۔
جب کوئی بھی مخلوق اس میں داخل ہوتی ہے تو وہ فورا ہی مر جاتی ہے۔ اس چھوٹے سے غار کا ماحول صرف اور صرف کاربن مونو آکسائیڈ پر مبنی ہے جو کہ انتہائی زہریلی گیس ہے۔
اس کی خطرناک کیفیت کا اندازہ لگانے کیلئے مقامی گائیڈز غار کے اندر ایک مشعل روشن کرتے ہیں اور جیسے ہی وہ اس غار میں اسے ڈالتے ہیں تو وہ مشعل فورا بجھ جاتی ہے کیونکہ اس میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر ہے جو آگ جلانے میں مدد دیتی ہے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔