راولپنڈی: تحریک انصاف کی گزشتہ روز احتجاجی ریلی سے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
سابق امیدوار اسمبلی شہریار ریاض سمیت متعدد افراد کو آج سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ تھانہ بنی پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی پر ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔
سول جج نواز اشرف نے شہریار ریاض، سیمابیہ طاہر سمیت تمام گرفتار شدگان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور قائدین اور کارکنان کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان قائدین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں مسترد کردیں اور کہا کہ آئین و قانون کے تحت پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے۔ جج نے کمرہ عدالت میں تمام گرفتار شدگان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر انہیں رہا کرادیا۔ رہائی پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں