صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو معاملے کے حل کے لیے تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ 10 مئی سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔ہڑتال اور احتجاج کے آج تیسرے روز آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھرا کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی تھی۔مظاہرین نے مہنگی بجلی نہ منظور، مہنگا آٹا نہ منظور کے نعرے لگائے، ضلعی انتظامیہ نے میر پور میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔مظاہرین کے ساتھ تصادم کیدوران گولی لگنے سے زخمی اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے تھے۔
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، ہم عوام کو ریلیف دینے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی شر پسند کو انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں عوام کو مکمل ریلیف دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مظفر آباد میں 2 دن کے احتجاج میں پولیس سب انسپکٹر شہید ہوا، احتجاج کے دوران پتھرا سے 50 پولیس جوان زخمی بھی ہوئے۔
بھمبر اور باغ ٹانز سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔میرپور میں تمام موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم