لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی ہے۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی مریم نواز نے نو منتخب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی جبکہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر آئینی عہدے کا احترام کرتے ہیں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی، گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، صوبہ بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید رموثر بنایا جارہا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے، محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کیلئے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کیلئے حکومت کو گورنر ہاس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔