جکارتا: اندونیشیا میں ایک بہت ہی نایاب واقعے میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ ان کی تین ٹانگیں ہیں، چار بازو اور ایک عضو تناسل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پیدا ہونے والے یہ جڑواں اوپری دھڑ کے بجائے جسم کے نچلے حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس قسم کا پیدائشی نقص انتہائی نایاب ہے۔ اتنا نایاب کہ یہ 20 لاکھ میں سے صرف ایک بار ہوتا ہے۔
ان جڑواں بھائیوں کے جسم کے تمام حصے فی الحال کام کررہے ہیں سوائے ایک ٹانگ کے۔ ان بچوں میں ایک مثانہ، مقعد اور آنتوں کی نالی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکوں میں سے ایک کا گردہ صحیح نہیں جبکہ دوسرے کے پاس صرف ایک ہے۔
حمل اور پیدائش کے مرحلے دونوں سے بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ عام طور پر 60 فیصد سے زائد کیسز میں ایک جڑواں یا تو مر جاتا ہے یا مردہ پیدا ہوتا ہے۔
ابھی فی الحال بچوں کو اپنے پہلے تین سال تک لیٹے رہنے ہوگا کیونکہ ان کی اندرون جسم کی ترتیب انہیں آزادانہ حرکت کی اجازت نہیں دیتی۔ سرجنز نے ان کی تیسری ٹانگ جو بیکار تھی، وہ کاٹ دی ہے جس سے ان کے کولہوں کے حصے مستحکم ہوجائیں تاکہ کم از کم یہ کبھی کبھی بیٹھ سکیں۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی