گوگل سرچ دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے اور اس میں ایک بظاہر معمولی مگر بہت کارآمد تبدیلی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گوگل کی سالانہ کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا تھا کہ گوگل سرچ کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ انجن میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔مگر جو صارفین اے آئی پر مبنی مواد دیکھنا نہیں چاہتے، وہ کیا کریں؟
اس کے لیے گوگل سرچ میں ویب کے نام سے ایک نیا فلٹر متعارف کرایا گیا ہے۔2 دہائیوں سے زائد عرصے قبل جب گوگل کی بنیاد رکھی گئی تھی تو کمپنی کا مقصد ایک ایسا سرچ انجن تیار کرنا تھا جو بہت سادہ ہو۔
اس سرچ انجن میں صارفین کے سامنے ان کی سرچ انکوائری سے متعلق ویب لنکس سامنے آتے تھے، مگر اب گوگل سرچ بہت بدل چکا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی چیز کو خریدنے کے حوالے سے گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو ڈسپلے نالج پینلز یا دیگر نکات سامنے آتے ہیں جبکہ اب اے آئی اوور ویوز فیچر کے تحت سرچ رزلٹس کے اوپر مختصر سمری نظر آئے گی، یعنی ویب سائٹس کے لنکس مزید نیچے چلے جائیں گے۔
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے ویب فلٹر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فلٹر پر کلک کرنے پر صارف کے سامنے صرف ٹیکسٹ لنکس شو ہوں گے، جیسا امیجز یا ویڈیوز فلٹرز پر کلک کرنے پر صرف تصاویر یا ویڈیوز نظر آتی ہیں۔
ویب فلٹر کا آپشن امیجز اور ویڈیوز جیسے فلٹرز کے ساتھ موجود ہوگا یا More آپشن میں نظر آئے گا۔یعنی نالج کارڈ یا اے آئی اوور ویوز کی بجائے صرف ویب لنکس کو تلاش کرنا ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ اے آئی اوور ویوز کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سرچ انجن میں دیگر فیچرز جیسے آرگنائزڈ سرچ رزلٹس کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
منگل, جنوری 28
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق