اسلام آباد: وزیراعظم نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو کرغزستان سے پاکستانی طلبا کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں ہدایت کی کہ تمام پاکستانی طلبا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے جبکہ زخمی پاکستانی طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے طلبا جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔
پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطاخانوف سے اپنی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا جبکہ سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبا بالکل محفوظ ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے بعد بھی اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس آنا چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلبا آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایک اور خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لیے روانہ ہوگا اور رات کو 130 پاکستانی طلبا کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار