اسلام آباد: سانحہ نو مئی کے بعد سے روپوش پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے ہیں۔
حماد اظہر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹ پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر تمام لوگ حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ہدایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے روپوشی ختم کر کے منظر عام پر آنے اور پنجاب میں پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ میں عدالتوں پر یقین رکھتا ہوں اور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتار حاصل کر کے پھر پنجاب کی عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑوں گا، میرے خلاف درج تمام کیسز جعلی اور بے بنیاد ہیں اور امید ہے کہ عدلیہ بھی انصاف کرے گی۔
حماد اظہر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ملک میں قائم فسلطائیت کے نظام کو ختم کریں کیونکہ اب قوم کے نوجوانوں کو ان سے ہی امیدیں ہیں اور وہ یہ کام کر کے امر ہوسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے رف حسن پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد مجھے خانصاحب کا روپوشی ختم کر کے میںظر عام پر آنے کا پیغام ملا جبکہ اس سے قبل ہدایت تھی کہ گرفتاری سے ہر صورت بچنا ہے کیونکہ مجھ پر تشدد ہوسکتا تھا، جلد مراد سعید سمیت دیگر رہنما بھی منظر عام پر آئیں گے۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔