لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پرپابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ رپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریری حکمنامے کے علاوہ دیگر عدالتی کارروائی نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی رپورٹنگ سے متعلق پیمرا کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہیکہ عدالتی کارروائی سے متعلق ٹکرز اور ہیڈ لائنز نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔
پیمرا نے کہا ہے کہ صرف تحریری احکامات کی ہی خبر دی جائے۔ پیمرا کی ہدایات کے مطابق ٹی وی چینلز براہ راست نشر ہونے والی عدالتی کارروائی دکھا سکتے ہیں۔
پیمرا کے مطابق ٹی وی چینلز کوئی بھی ایسا مواد، گفتگو، تجویز یا رائے نشر کرنے سے گریز کریں جو عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہوسکتی ہو۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار