آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کردیا۔ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 31 مئی کو ورکنگ کرے گا۔اس سے قبل اوگرا کے باوثوق ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار