اسلام آباد:ملک میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق کانگو کیس 14 مئی کو چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے رپورٹ ہوا تھا جہاں سے مریض کو پشاور کے خیبر ٹیچنگ لایا گیا جہاں وہ اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کا مریض 19مئی کو پشاور میں انتقال کر گیا تھا۔کانگو وائرس کا شکار 18 سالہ لڑکا گلہ بانی کے پیشے سے وابستہ تھا، کانگو مریض کو 17 مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور لایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 18مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں مریض میں کانگو کی تصدیق ہوئی، مریض علامات ظاہر ہونے سے سات روز قبل جانور خریداری کیلئے لاہور گیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں کانگو وائرس کے 2 مریض انتقال کرگئے تھے۔ڈی ایم ایس بینظیر بھٹو اسپتال ڈاکٹر جنید نے جیو نیوز سیگفتگو میں بتایا تھا کہ کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچا کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔
ڈاکٹر جنید کا کہنا تھا کہ مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا اور تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔
منگل, جون 3
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر