پشاور: وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت انسداد منشیات سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں انسداد منشیات کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دیدی گئی۔
ایکشن پلان میں تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا، اجلاس میں انسداد منشیات کے لئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 2000 منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں نجی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا گیا، تعلیمی اداروں کے طلبہ کو اس لعنت سے محفوظ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی لازمی جنرل سکریننگ کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، طلبہ کی جنرل سکریننگ رپورٹ کو راز رکھا جائے گا، سکریننگ رپورٹ صرف طلبہ کے والدین کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔
اجلاس میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کریک ڈان کا بھی فیصلہ کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ منشیات کے استعمال کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، منشیات کے استعمال کے مثر تدارک کے لئے سنجیدہ و مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
جمعہ, اپریل 18
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔