بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا کو رفح کے حق میں چلائی جانے والی مہم سے متعلق پوسٹ شیئر کرنا مہنگی پڑگئی جس پر دونوں نے انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کردی۔
گزشتہ روز بالی وڈ اور ہالی وڈ اسٹارز سمیت متعدد معروف شخصیات نے آل آئیز آن رفح کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے علاقے کی سنگین صورتحال بتانے کی کوشش کی۔
ممکنہ طور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کی مدد سے تیار کردہ تصویر میں خیموں پر مشتمل ایک کیمپ کو دکھایا گیا ہے جس کے درمیان میں آل آئیز آن رفح لکھا ہوا ہے۔
اس پوسٹ کا مقصد غزہ کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانا ہے اور جتنے زیادہ افراد اس تصویر کو شیئر کریں گے، اتنی زیادہ آنکھیں رفح کی صورتحال دیکھ کر اندازہ لگا سکیں گی کہ رفح کی صورتحال کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے دنیا بھر کے انسٹاگرام اکانٹس پر شیئر کی جانے والی پوسٹ اپنے انسٹا اکانٹ کی اسٹوری پر شیئر کی جسے سخت تنقید کے بعد انہیں ہٹانا پڑا۔
روہت کی اہلیہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اس پوسٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ ان پر انتہا پسند، تشدد پسند اور تعصب پسند بھارتیوں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔