مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔
احمد فرہادکی اہلیہ نے موجودہ وکیل کو تبدیل کرکے سینئر قانون دان سردارکے ڈی خان اور محمودبیگ کو احمد فرہاد کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔
وکیل سردار کے ڈی خان نے نئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اس پر عدالت نے احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم پر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہادکا طبی معائنہ کرے گی۔ عدالت نے احمد فرہاد کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو کیس پر بحث کی جائے گی۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے اسلام آباد سے 15 دن تک لاپتہ رہنے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری 3 روز قبل ظاہر کی تھی اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔