ہسپانوی ڈیزائنر نے ایک ہوٹل نما ایئر لائنر کا تصور پیش کیا ہے جو بیک وقت 800 افراد کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے۔
پیش کیے جانے والے ڈیزائن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تین منزلوں پر مشتمل ہے، اس کو چلانے کے لیے چھ انجن نصب کیے گئے ہیں ساتھ ہی طیارے کی ناک میں پینوریمک ویوئنگ لانج اور ایک کسینو ہے۔
پروگریس ایگل نامی اس اڑنے والے ہوٹل کے پر 315 فٹ چوڑے اور 263 فٹ لمبے ہیں۔یہ طیارہ ہسپانوی ڈیزائنر آسکر وِنائلز نے پیش کیا ہے اور طیارے کا یہ خیال حقیقت میں ڈھلنے کے بعد ایئر بس اے 380-800 اور بوئینگ 747 کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
اس طیارے کا ون فلائٹ نامی جدید ورژن میں ایئرلائن کی سیٹوں کے بجائے کیبن موجود ہوں گے۔اس طیارے کے اسٹینڈرڈ ورژن میں 800 مسافر جبکہ اسپیشل ایڈیشن میں 300 مسافر سفر کر سکیں گے۔
ڈیزائنر کو توقع ہے کہ ون فلائٹ مسافروں کو ریسٹورانٹ، اسپا، سنیما، دکانیں اور کسینو سمیت پر تعیش سہولیات دے کر سفر کا بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔
طیارے کا کاک پٹ طیارے کے دوسری منزل پر بنایا جائے گا۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب