اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے مسلسل ناقص کارکردگی اور کرپشن پر پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو کے حوالے کیا گیا ہے ان کے لیے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
دوران اجلاس حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی جس پر وزیراعظم نے کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ موجود تھے۔
اجلاس میں مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب