اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی۔اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن اس سے کیا پیغام جارہا ہے؟ میری درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔
شیخ رشید نے سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہونگے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچایا جائے، ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ راولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔