جنیوا: پاکستان 180 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں 5 غیر مستقل نشستوں کے لیے پاکستان سمیت ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ منتخب ہوگئے۔
یہ پانچوں اس سے قبل بھی غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں پاکستان 7 بار، پاناما 5 ، ڈنمارک 4، یونان 2 اور صومالیہ ایک بار منتخب ہوچکا ہے۔
آج ایک بار پھر غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر پاکستان مسلسل آٹھویں بار سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔
اس انتخاب میں 5 نشستوں کے لیے افریقی گروپ، ایشیا پیسفیک گروپ، لاطینی امریکن اور کیریبین گروپ میں سے ایک ایک امیدوار کو چنا جاتا ہے جب کہ دو سیٹیں مغربی یورپی اور دیگر گروپ کے لیے ہیں۔
ہر گروپ میں شامل ممالک کسی ایک متفقہ امیدوار کو سامنے لاتے ہیں جسے کلین سلیٹ کہا جاتا ہے۔ ایشیا پیسفیک گروپ سے پاکستان امیدوار تھا۔
اس سال منتخب ہونے والے پانچ نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور ان کی رکنیت کی معیاد 31 دسمبر 2026 تک ہوگی جس کے بعد دوبارہ انتخاب ہوگا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔