لاہور: راوی اربن ڈویلپمنٹ (روڈا) پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی ای او روڈا عمران امین نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے روڈا ایریا میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں بین الاقوامی سطح کا ایئر پورٹ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے دوران روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ جبکہ روڈا میں دریائے راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق ہوا۔
مریم نواز نے روڈا فاریسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کیلئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا مگر بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں، لاہور کے فیوچر پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
بدھ, جون 25
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک