اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا۔
متعلقہ ڈسکو کا سی ای او ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز کا ڈائریکٹر ہوگا، پاور ڈویژن نے سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی جس کی کل منظوری متوقع ہے۔
پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یونٹ قائم ہوگا جہاں پاور سیکٹر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور ماضی کے تمام اصلاحاتی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔
وزارت توانائی کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں 1 ہزار 780 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، بدانتظامی کی وجہ سے اصلاحات کو پورا عمل ڈی ریل ہوچکا ہے، ڈسکو سپورٹ یونٹ کے نتائج ملنے کے بعد دیگر کمپنیوں میں سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا، ڈسکو سپورٹ یونٹ سیکریٹری پاور ڈویژن کو براہ راست رپورٹ کرے گا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار