اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے حکومت پاکستان کو بجلی کی قیمتوں میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے حالیہ ورچوئل رابطے میں دی گئی ہے۔پاکستان حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو ورچوئل اجلاس کے دوران بجٹ کے مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ورچوئل ملاقات میں آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا ہے۔آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے تاحال کیے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کا معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے، نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہو چکے ہیں اور حکومت پاکستان نے مئی سے اب تک بیش تر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر قرض پروگرام چاہتا ہے اور حکام کو توقع ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ اسٹاف سطح کا معاہدہ ہو جائے گا کیونکہ اس پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے تجویز کردہ پیشگی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔
آئی ایم ایف کے چند اسٹرکچرل نوعیت کے شرائط ورچوئل ملاقاتوں میں جلد پر کر لیا جائے گا اور یہ بھی امکان ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ ہی پاکستان آئے اور اس دورے میں معاہدہ طے پا جائے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار