باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔کے پی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے بھی باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی اور پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔
وزیراعلی کے پی نے پولیس کو واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم