پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کو واپس لینے کے حوالے سے کیے جانے والے مذکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے 5 جولائی سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے صدر عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے اور ڈیلرز کو کہا ہے کہ 4 جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے، جب تک حکومت اس کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروا لیں۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے سبب ہڑتال کر رہے ہیں، ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم