وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
برطانیہ کا وزیر اعظم بننے کے بعد سر کئیر اسٹارمر کو دنیا بھر کے رہنماں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں ایسے میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو پیغام بھیجا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی پر سرکئیر اسٹارمر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط کرنے کے منتظر ہیں، سراسٹارمر کی دانشمندانہ اور قابل قیادت میں مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
اس کے علاوہ صدر مملکت آصف زرداری نے بھی نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ برطانوی انتخابات میں کئیر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان نئی برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم