جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ گورونتالو صوبے کے ایک دور افتادہ گاں میں سونے کی کان، کان کنوں کے رہائشی مکانات اور ایک پل لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ریسکیو ٹیم، پولیس اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل 164 اہلکاروں کو لینڈ سلائیڈنگ کے مقام تک پہنچنے کے لیے مسلسل بارش اور کیچڑ کے درمیان تقریبا 20 کلومیٹر پیدل چلنا پڑنا۔لینڈ سلائیڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی اور کان کنوں کے کئی مکانات بھی دب گئے جب کہ ایک پل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی (BNPB) نے صوبے گورونٹالو کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ پیر اور منگل کو موسلا دھار متوقع ہے۔ شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 12 لاشیں برآمد ہوئیں اور 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا۔ تاہم اب بھی 18 افراد لاپتا ہیں۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سونے کی یہ کان غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جس کے لیے احتیاطی تدابیر کو بری طرح نظر انداز کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کان میں کام کرنے والے افراد کو متعدد جانی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سرنگ کا گرنا شامل ہے۔ سونے کی پروسیسنگ میں بھی کان کنوں کو انتہائی زہریلے پارے اور سائینائیڈ کا سامنا ہوتا ہے۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر