بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ہے جب کہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے دوران پاور ڈویژن کے حکام نیبتایا کہ کے الیکڑک صارفین کو 177ارب اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کو313 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
سماعت کے دوران پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف دیا ہے، ملک کے86 فیصد گھریلوصارفین کو ٹیرف میں ریلیف کا فائدہ ہوگا، وفاقی حکومت 3 ماہ کے لیے ٹیرف پر ریلیف کی مد میں 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی صارفین کورواں مالی سال 490 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، کے الیکڑک177ارب، ڈسکوز صارفین کو313 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
ممبر نیپرا مقصود انور خان نے کہا کہ میرے ڈیٹا کیمطابق 3 ماہ کے لیے65 فیصد صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، آپ کہہ رہے کہ 86 فیصد گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا، آپ کے پاس شاید پرانا ڈیٹا ہے اس کو چیک کرلیں۔
سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا کی جانب سے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا اور اسے وفاقی حکومت کو بھجوائیگا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم