واشنگٹن ڈی سی: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران نیوز ویک کے ساتھ ایک انٹرویو میں اردوان نے فلسطینی شہریوں کے وحشیانہ قتل اور اسپتالوں، امدادی مراکز اور دیگر جگہوں پر اس کے حملوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتی ہے اور اسرائیل کو سب سے زیادہ مدد فراہم کرتی ہے، ایسا کرنے کی وجہ جرم میں ساتھ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا موڑ آگیا ہے جس میں دنیا اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ملک قرار دے رہی ہے مگر اس کے جواب میں ابھی تک کوئی پابندی لگی اور نہ ہی کسی نے جارحیت روکنے کیلیے کوئی اقدامات کیے۔
دوسری جانب اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسلسل مسترد کیا ہے اور جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
ادھر ترکیہ نے متعدد بار غزہ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے، اسرائیل کی پشت پناہی کرنے پر مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بین الاقوامی عدالتوں سے اسرائیل کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم