نیویارک : دنیا کی آبادی آئندہ چند برس کے دوران 10 ارب سے تجاوزکرنیوالی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے اور یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔
ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق رواں برس اب تک دنیا بھر میں 7 کروڑ 11 لاکھ بچے پیدا ہوئے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ افراد انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان 24 کروڑ 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، پڑوسی ملک بھارت 14 کروڑ 42 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر، چین 14 کروڑ 25 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر پر، امریکا 34 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور انڈونیشیا 27 کروڑ آبادی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا میں لوگوں کی کل تعداد 2080 کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں آبادی 2080 کی دہائی میں عروج کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی، آبادی میں اضافے کی شرح یہی رہی تو بائیسویں صدی میں دنیا میں سانس لینے والے انسانوں کی تعداد ممکنہ طور پر گیارہ ارب سے تجاوز کر چکی ہو گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ رپورٹس اسی دن کے حوالے سے سامنے آئی ہیں۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار