اسلام آباد / گوجرانوالا: پی ٹی آئی کارکن اور سوشل ورکر صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی اسلام آباد پولیس گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔
انہیں آج سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے عدالتی حکم پر رہا کیا گیا، انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کے جج نعیم سلیم نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ان کی رہائی کے روبکار کیے تھے تاہم جیل سے باہر نکلتے ہی انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔وکلا عدالتی احکامات کے ساتھ جیل پہنچے، جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا مگر ان کی رہائی سے قبل ہی اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری گوجرانوالہ پولیس، جیل کے باہر کھڑے تھے جو صنم جاوید کو رہا ہوتے ہی ساتھ لے گئے۔
صنم جاوید کی رہائی اور گرفتاری کے وقت گوجرانوالہ جیل آنے اور جانے والے تمام راستے آٹھ گھنٹے تک بند رہے۔
اسلام آباد پولیس نے صںم جاوید کی دوبارہ گرفتاری کے وقت کسی کو بھی حتی کہ اہل خانہ کو بھی صنم جاوید کے پاس پہنچنے نہیں دیا اور نہ ہی گرفتاری کی کوئی وجہ بتائی۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔