وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں۔
عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ 126 دن کے دھرنے میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔
انہوں نے کہا کہ علی مین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے، آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں، ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چوری کریں، قیمتی گھڑیاں اور قیمتی نیکلس قوم کی ملکیت ہیں کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے اور گھٹیا مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام ہمیں سکھائیں گے، چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرینا عیسی کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے ہمیں ججز کی فیملیز کی عزت پر لیکچر نہ دیں، عمران خان اور بشری بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتیوں کے جرم میں جیل میں ہیں، ڈائیلاگ اور بڑھکیں مت ماریں، گھڑیوں اور نیکلس کی رسیدیں نکالیں۔
واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ٹھوکیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، جعلی حکومت کے جعلی نمائندے عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا