وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عراقی سفیر کو زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔
عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں زائرین کو بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت دینے اور پاکستانی زائرین کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق امور بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عراقی حکومت کی جانب سے بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی، پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لئے جائیں کیونکہ اس سے انہیں واپسی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔
عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان ٹریول ایجنٹس کی فہرست فراہم کی جنہوں نے زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملاقات میں ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ پر ویزا کی چھوٹ کے معاہدہ کو جلد حتمی شکل دینے اور وزارت سمندر پار پاکستانی اور عراق کی وزارت لیبر کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اس ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہو گا، جب کہ اس ایم او یو سے قانونی امیگرشن بڑھے گی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم