نیویارک: گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراڈ اسٹرائیک کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھر میں پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے بینکنگ سروسز، پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے جب کہ نشریاتی اداروں کو بھی پریشان کا سامنا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر کی ایک معروف سائبر سیکیورٹی فرم کراڈ اسٹرائیک میں خرابی کے سبب مائیکرو سافٹ ونڈوز میں خرابی آگئی ہے، انٹرنیٹ اور ونڈوز میں خرابی کے سبب متعدد ممالک میں ایئرلائنز کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے، مانچسٹر، ٹوکیو، ایڈنبرا، سڈنی کے ہوائی اڈوں پر بھی پروازوں کے نظام میں خلل واقع ہوا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق مائیکرو سافٹ ونڈوز میں تکنیکی خرابی کے سبب جرمنی اور جنوبی افریقا میں بینک سروسز متاثر ہوئی ہیں، امریکی اور بھارتی ایئرلائنز سمیت ایشیا کی کئی ایئرلائنز کے سسٹم میں بھی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے پروازوں کا نظام، بینکنگ سروسز اور اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے خرابی کا مائیکرو سافٹ نے اعتراف کیا ہے اور ان کی جانب سے خرابی کو دور کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق خرابی صرف ان کمپیوٹر سسٹم میں آئی ہے جہاں مائیکرو سافٹ ونڈوز استعمال ہورہی ہے، لائنکس اور میک کے سسٹم میں اس خرابی کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار