اسلام آباد: رواں سال ملک میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جن میں سے بیشتر کا تعلق آئی ٹی سے ہے۔
ایس ای سی پی نے مالی سال 2023-24 میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹر کی جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد دو لاکھ بائیس ہزار چھ سو 97 ہو گئی ہے۔
نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 39 فیصد سنگل ممبرکمپنیاں ہیں، جن میں سے 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرہوئیں۔
سب سے زیادہ 4129 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ میں 3666، تیسرے نمبر پر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے میں 3302، خدمات میں 2992، سیاحت میں 1346، تعلیم میں 1177، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 1103کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
ای کامرس میں 942، کارپوریٹ فارمنگ 780 ، مارکیٹنگ 620، اورٹیکسٹائل 589 کمپنیاں، کان کنی میں 574، پاور جنریشن 560، انجینئرنگ 547، ٹرانسپورٹ 523، فارماسیوٹیکل میں 497، کیمیکل 457، ہیلتھ کیئر 434 اور توانائی میں 376 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 68 کمپنیوں میں شراکت داری کی گئی اور 31 غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کے لئے دفاتر قائم کیے۔ چین، افغانستان، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، ترکی کے سرمایہ کاروں نے کمپنیوں میں شراکت داری کی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم