اسلام آباد : حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ کی شہادت پر دفتر خارجہ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آج تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی بھرپور مذمت کرتا ہے، ہم ان کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے جس میں ایسے ماورائے عدالت قتل بھی شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم سمیت متعدد غیر ملکی معززین نے شرکت کی، پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی تازہ ترین کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں ایک خطرناک اضافہ ہے، ایسی کارروائی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے متعلق قرارداد مذمت قومی اسمبلی میں جمع کروادی گئی ، قرارداد جے یو آئی پاکستان کی جانب سے مولانا غفور حیدری، عثمان بادینی، مولانا سمیع الدین اور عالیہ کامران نے جمع کرائی۔
مذمتی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو شہید کیا گیا ہے، آج کے دن امت مسلمہ خاص کر فلسطین ایک عظیم انقلابی رہنما اور مجاہد سے محروم ہوگیا ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہانیہ نے قضیہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، اسرائیل کے غاصبانہ کردار کو دنیا کے سامنے رکھا، جے یو آئی ان پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور قرارداد مذمت پیش کرتی ہے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار