انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمے پر سماعت کی رؤف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ان ناموں کی تفتیش کرنی جنہوں نے بارودی مواد دیا، معلوم کرکے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، کل رؤف حسن کو شامل تفتیش کیا۔
وکیل علی بخاری نے کہاکہ رؤف حسن کو گزشتہ روز ایف آئی اے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا، ہمیں یہ کلیئر نہیں ہورہا کہ سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کو گرفتار کب کیا ؟
جج نے ریمارکس دیے کہ 30 جولائی کی ضمنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ رف حسن کو کچہری کے احاطے سے ہی تفتیش میں شامل کرلیا گیا۔ وکیل صفائی نیکہاکہ مطلب ہوا کہ کل ہی گرفتاری ڈال دی گئی تھی، رؤف حسن گزشتہ 8 روز سے ایف آئی اے کی کسٹڈی میں ہیں، دہشتگردی کے مقدمے میں رؤف حسن نامزد نہیں ہیں، بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے، الزام لگایا گیا کہ احمد وقاص جنجوعہ کو دہشت پھیلانے کے لیے 3 لاکھ روپے دیے، پیسے برآمد کرنے کے لیے تو جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 افراد کے موبائل فونز واپس کرائے تھے، رؤف حسن کے موبائل فون ، لیپ ٹاپ ایف آئی اے کے پاس ہیں، اب جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رؤف حسن کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ رؤف حسن کی طبیعت کا خاص خیال رکھاجائے، روزانہ طبی معائنہ کیاجائے۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔