بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ دنوں 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا تھا۔جسے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں نے غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قدم قرار دیا۔
یاد رہے کہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا مظاہروں کے خلاف کریک ڈان میں 200سے زیادہ مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈان میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر