خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک ججز کے اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ نا معلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ حملہ ڈیرہ اسمعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ججز کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمد شامل ہیں۔سرکاری ادارے کی رپورٹ میں خیبر پختونخوا پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ججز محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ 27 اپریل کو ٹانک میں سیشن جج شاکراللہ مروت کو اغوا کرلیا گیا تھا جنہیں 2 روز بعد بازیاب کرالیا گیا تھا، جج کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداریکی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کرایاگیا تھا۔
بازیابی سے قبل نامعلوم مقام سے بھیجے گئے ویڈیو بیان میں شاکراللہ مروت نے کہا تھا کہ طالبان مجھے یہاں لائے ہیں، یہ ایک جنگل ہے اور جنگ جاری ہے۔
ویڈیو پیغام میں سیشن جج نے کہا تھا کہ ان کی رہائی تبھی ممکن ہے جب عسکریت پسندوں کا مطالبہ مان لیا جائے، میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ طالبان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور میری بازیابی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا تھا کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت ٹانک سے ڈیرہ اسمعیل خان جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ڈیرہ روڈ بھگوال سے انہیں اغوا کرلیا۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔