لاہور: پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے فاونڈر ممبر ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کردیا گیا، مقتول نجی ہسپتال کے مالک بھی تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ، نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلووں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، حملے کے وقت ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے اور ڈرائیور بھی ہمراہ تھے جو محفوظ رہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی، فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔