اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔
تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کے دہشت گردی کے مقدمے میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران سی ٹی ڈی کی جانب سے رؤف حسن کا مزید 7 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ریمانڈ کی درخواست دی تھی، اسی کی دوبارہ کاپی نکال لی ، کچھ تبدیلی کرلیتے۔ بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی یا آگے بڑھی ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔
رؤف حسن کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے آرڈر پر ایک بات کرنا چاہوں گا۔ اگر اکانٹس کی تفصیلات جاننی تھی تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ سینئر وکیل ہونے کے ناتے آپ کو آرڈر پر اعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے، ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ رؤف حسن کی سی ڈی آر ، بینک ٹرانسفر یا کوئی ملاقات کی تفصیل نکالی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور سی ٹی ڈی کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
بعد ازاں علی بخاری ایڈووکیٹ نے رؤف حسن کو میڈیکل بنیاد پر اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ، جس میں استدعا کی گئی کہ رف حسن کی طبی حالت اس قابل نہیں کہ وہ جیل میں رہ سکیں ، اسپتال منتقل کیا جائے۔ رؤف حسن بی کلاس کے حق دار ہیں، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ رؤف حسن کے میڈیکل چیک اپ کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
سماعت کے بعد وکیل کی جانب سے رؤف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر عدالت نے 6 اگست کے لیے نوٹسز جاری کردیے ۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ میرے پاس کئی بار آچکا ہے، اگر ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو فیصلہ کرلوں گا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم