کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو ایک بار پھر پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھل چکے ہیں آپ بھی اندر آجائیں، آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کے لئے دھرنے میں شریک نوجوان اپنی تعلیمی اسناد ضرور ساتھ لائیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب کو آئی ٹی کورسز کرانے کو تیار ہوں تاکہ یہ نوجوان ہنر مند بن سکیں، راشن کے لئے کسی تعلیمی اسناد کی ضرورت نہیں، صرف شناختی کارڈ پر مل جائے گا، برسات کا موسم ہے، آجائیں، آپ کو پکوڑے بھی کھلائیں گے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ابھی آئی ٹی کلاسز ہو رہی ہیں، قیادت رات آئی ٹی مارکی میں بسر کرسکتی ہے، آئی ٹی مارکی میں اے سی بھی لگے ہیں، آپ کو گرمی کا احساس بالکل بھی نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر بھی آواز بلند کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہاں پر دھرنا دینا ہے ان ایشوز پر آپ کے ساتھ ہوں۔
دریں اثناء گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس سے 24 گھنٹے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں انشااللہ 20 لاکھ سے زائد مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 9ہزار سولر سسٹم کا آڈر دے دیا ہے ، سولر سسٹم 300 یونٹس سے کم استعمال کرنے والوں کو دیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں مستحقین میں راشن بیگز کی تقسیم کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ اب تک 6 لاکھ 90 سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں آج تک تقریبا 30 لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاؤس آچکے ہیں ، نوجوانوں کو 8ہزار لیپ ٹاپ دے گئے ہیں ، 50ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جارہے ہیں۔
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔