اسلام آباد: حکومت نے کل قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کو ساڑھے گیارہ بجے ہو گا، الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، پاسپورٹس کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کی شکایات پر توجہ دلاو نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
تیزاب سے جلاو کی روک تھام اور منصفانہ اور جلد ٹرائل کو یقینی بنانے کے لئے بل پیش کیا جائے گا، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بچوں کی شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
راوی انسٹیٹیوٹ ساہیوال بل 2024 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اور طریقہ کار میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
حج کے اخراجات میں کمی کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، نوجوانوں میں آئی ٹی بزنس کے فروغ کے لئے آئی ٹی پارکس کے قیام کی قراداد پیش کی جائے گی، پاکستان نرسنگ کونسل کے آڈٹ کی قرارداد بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، ڈسکوز کی کارکردگی اور پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضے کی صورتحال پر بحث کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر توجہ دلاو نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
اتوار, اپریل 13
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔