لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ای بائیک پراجیکٹ میں قسط کم از کم مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب طلبہ کو سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح لیڈ کرے گا۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبہ کیلئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی کی جا رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ای بائیک پراجیکٹ بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ طلبہ کیلئے آسانیاں پیدا کرے گا، ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں پیسے اور وقت کی بچت یقینی بنائے گی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں بہتری کا سبب بنے گی، والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کیلئے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی، پنجاب کو بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
پنجاب بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کیلئے سولر ائزڈ چارجنگ سٹیشن بنائیں گے جبکہ طلبہ کیلئے ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی دی گئی، بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن بھی ضروری ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو آمدورفت میں آسانی کیلئے بائیکس دینے سے خوشی ملی، ای بائیک سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم