لاہور: وزیر اعلی مریم نواز شریف نے شیر علی گورچانی سے متعلق وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی سے ویڈیو بارے جواب طلب کر لیا، مریم نواز نے کہا کہ کابینہ ہو یا وزارت، کوئی محکمہ ہو یا ادارہ، کرپشن کے لئے زیرو ٹالرنس رہے گی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے شیر علی گورچانی کو شو کاز جاری کر دیا گیا، جس میں تین دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز نے مجتبی شجاع الرحمان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی کی ٹیلی فون پر بات کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات نے فون پر کان عباد کو دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ آپ کو معدنیات کا بلاک نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا، آپ کے لئے نیلامی کا راستہ نکالا ہے۔
ویڈیو کے مطابق شیرعلی گورچانی نے کہا کہ ایس او پی نیلامی میں ڈال کر پلاٹ آپ کو دلوائیں گے، نیلامی میں پلاٹ کی منظوری آپ کی ہوجائے گی۔
جس پر عباد نے سوال کیا کہ آپ نیلامی کس طرح کریں گے؟ جواب میں شیر علی گورچانی بولے ہم چپ کر کے آپ کو پلاٹ دے دیں گے، جو پلاٹ آپ نے کہے ہیں وہی آپ کو دیں گے، اتوار کو لاہور آرہا ہوں پیر کو آپ سے ملاقات ہوگی آپ سے مل کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔
جمعہ, دسمبر 27
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی