کراچی: حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سیاسی جماعت کا دھرنا ختم ہونے، آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی اطلاعات آئل ، گیس بینکنگ، سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں تازہ سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 78000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی بحال ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 51 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 88ارب 62 کروڑ 46لاکھ 95 ہزار 477 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ مثبت توقعات پر شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کاروبار کے دونوں سیشنز میں مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 695.36پوائنٹس کے اضافے سے 78569.59پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 236.17 پوائنٹس کے اضافے سے 25178.40 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 460.75 پوائنٹس کے اضافے سے 50430.74 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1607.41 پوائنٹس کے اضافے سے 125649.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت زائد رہا اور مجموعی طور پر 42کروڑ 04لاکھ 05 ہزار 980 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 446 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 226 کے بھا میں اضافہ، 156 کے داموں میں کمی اور 64 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم