ہفتہ, دسمبر 14

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔
شان مسعود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، کوچز جیسن گلیپسی اورگیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، کوچز کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا موقع مل رہا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 9 میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے۔
شان مسعود نے اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کہا کہ وہ قومی ہیرو ہیں، کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے، ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان پچھلے 10 ماہ سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر آئے تھے، ٹیم میں کافی تبدیلیاں کیں ہیں۔
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں، راولپنڈی: 9 ٹیسٹ میچز رہ گئے ہیں جس میں سے زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، شان مسعود ٹیم میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں لیڈ کرنا ہے تو اچھا کھیلنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے ہمیں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ہماری توجہ صرف بہتر نتائج حاصل کرنا ہے۔
کپتان ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، دس ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی، آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیت نہ سکے۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، مختلف ڈریسنگ رومز میں وقت گزارا جس میں غیرملکی کوچز بھی تھے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے، ان کا تجربہ کار اسکواڈ ہے۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اسٹائل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا،ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ خوش ہو جائیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version