اتوار, دسمبر 22

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے 78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیزے کی تصویر کے ساتھ یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔
پاکستان پوسٹ نے 78 ویں یوم جشن آزادی کے حوالے سے نیزہ بازی گولڈ میڈل کے حوالے سے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔
یادگاری ٹکٹ پر ارشد ندیم کی فوٹو بھی چسپاں کی گئی ہے اور بیان میں کہا گی کہ یہ 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا وقار بلند کرنے پر اعزاز کے طور پر کیا گیا ہے۔
پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نیا ٹکٹ آج سے ملک بھر کے ڈاک خانوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version