اسلام آباد:سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری کے بعد3ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کو تحویل میں لے لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں ریٹائرڈ آفیسرز ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، تینوں ریٹائرڈ آفیسرز کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 3ریٹائرڈ افسران فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، یہ افسران مخصوص سیاسی مفادات کی ایما پر ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تحویل میں لیے گئے افسروں میں بریگیڈیئر (ر) غفار ، بریگیڈیئر(ر) نعیم اور کرنل(ر) عاصم شامل ہیں، دونوں بریگیڈیئرز کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے، دونوں بریگیڈیئرز، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھے اور ایک سیاسی جماعت کیلئے پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افسروں کو کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا جبکہ ان ریٹائرڈ افسروں اور ان کے ساتھیوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
واضح رہے چند روز قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو بھی فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا، ان کے خلاف فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔