اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جنرل(ر) فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین فوجی افسران کو گرفتار کیا گیا لگتا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی کیوں کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہیے، ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر نے ملکی سالمیت پر حملے کئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایما اور منشا پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا، ملک کو غیر مستحکم کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کے حملے یا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا، ملک کو نقصان پہنچانے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، جنرل (ر) فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا لگتا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
انہوں ںے کہا کہ انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، فوج کا دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے، فوج میں نہ صرف احتساب ہوتا ہے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا ہے، انتشاری ٹولے کا احتساب ضروری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اقدامات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش شامل تھی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنے اور امن و استحکام کے لئے کاوشیں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر معاشی و سیاسی استحکام کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے، وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کے سامنے آئندہ پانچ سال کا معاشی منصوبہ پیش کریں گے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم